کلرکہار( عثمان اعوان) مسلم لیگ یوتھ تحصیل کلرکہارکے صدر ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل کلرکہار کے صدراور صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کے خاص آدمی ملک اشتیاق آف بوچھال کلاں مقامی قیادت سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان تحریک انصاف مین شامل ہو گئے۔ انہوں نے یہ اعلان پی ٹی آئی کے راہنما ملک اختر شہباز خان کی رہائش گاہ پر کیا جہاں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز ہمایوں بھی موجود تھے ،اس موقع پر ملک اشتیاق نے تحصیل پریس کلب کلرکہار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی قیادت کے نزدیک پارٹی ورکر کی کوئی حیثیت نہیں رہی یہاں صرف خوشامدی لوگ چھائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک اختر شہباز کی سیاسی بصیرت کو دیکھتے ہوئے ان کی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف میں ایک ورکر کی حیثیت سے شامل ہوا ہوں ،یاد رہے کہ ملک اشتیاق تنویر لورز گروپ کے بانی اور سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر کی اشتہار بازی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ان کی پارٹی چھوڑنے سے مسلم لیگ سیتھی گروپ کو علاقہ ونہار میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
کلرکہار:تحصیل پریس کلب کلرکہار کے نائب صدر ریاض ملک کے بھانجے شوکت حیات وفات پا گئے نماز جنازہ قصبہ بوچھال کلاں میں ادا کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق مرحوم کی وفات پر تحصیل پریس کلب کلرکہار،الوجود تنظیم اور ونہار میڈیا گروپ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close