چینجی(امیر احسان اللہ)ٹریکٹربے قابو ہوکر ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔ ڈرائیور شیر محمد جو شدید ضربیں آئیں جو کہ راولپنڈی پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔یہ حادثہ چینجی کی نواحی ڈھوک روڑیاں پرپیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر محمد نامی ایک معمر شخص سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر لگ بھگ ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں گرا اور ٹریکٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ ڈرائیور شیر محمد کو زخمی حالت میں ٹریکٹر کے ہلوں سے نکالا گیاجسےفوری طور پر تلہ گنگ سٹی ہسپتال  پہنچایاگیا لیکن مناسب سہولت میسر نہ ہونے پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تاہم راولپنڈی ہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیر محمد دم توڑ گیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید افسردگی چھا گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close