چکوال (عبدالغفار پارس)ٹھیہ بان ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چھپڑ بازار چکوال کے صدر ملک اکرام شہزاد نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ جو ایک ڈاکو،ایک شرابی، ایک جواری،ایک پیدا گیر، ایک ٹاؤٹ اور ایک عیاش شخص شامل ہیں کی ٹھیہ بانوں کو تقسیم کرنے اور ٹھیہ بان ایسوسی ایشن میں فارورڈ بلاک بنانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ مفاد پرست ٹولہ کسی بھی صورت غریب ٹھیہ بانوں کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز سے ٹھیہ بانوں میں پھوٹ ڈالنے اور فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان کی سرپرستی کرنے والے چند سرکاری ملازمین کے چہرے بھی آشکار ہوگئے ہیں لیکن چھپڑ بازار سے بیدخل کئے جانے والے ٹھیہ بان یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ٹھیہ بانوں میں ناچاکی پھیلانے اور انہیں تقسیم کرنے والے تھیہ بانوں کے ہمدرد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ سبزی منڈی کے پاس ٹھئیے لگانے کیلئے جو خودساختہ نقشے دکھا کر سادہ لوح ٹھیہ بانوں کو چھپڑ بازار سے منتقل ہونے کے سنہری خواب دکھا رہا ہے اس کا انجام بھی ماڈل بازار جیسی ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔ملک اکرام شہزاد نے کہا کہ ضلع بھر سے چھپڑ بازار میں آنے والے شہریوں کو ٹھیوں کی بدولت جو سہولیات ملتی تھیں ان کے پیش نظر اب بازار میں آنے والوں کو ٹھیہ بانوں کی یاد ستانے لگی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close