چکوال (فیض محمد سے) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے چکوال شہر کے چھپڑ بازار میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے جنت گل کے نامزد ملزمان کو پولیس فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جنت گل کا قتل کھلی دہشت گردی ہے پولیس کو چاہیے کہ وہ سخت کارروائی کرے اور درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں وہ چکوال میں مقتول جنت گل کے والد تاج گل خان  کے ساتھ اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔
الحاج عمر خان گردیزی نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو اے  این پی راست اقدام اٹھا سکتی ہے جنت گل کا قتل پوری تاجر برادری کا قتل ھے اور اس  واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج کیا گیا تو تلہ گنگ روڈ سے چھپڑ بازار روڈ بلاک کر دیا جائے گا۔ واضح رھے کہ قتل کے واقعہ میں ایک شخص عبدالقاضی بھی شدید زخمی ھوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close