چکوال ( شفیق ملک )بکروں کے پیسے خیانت کرنے والے ملزم کے خلاف سٹی پولیس چکوال نے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد آصف ولد نواب خان ساکن سگھر نے درخواست دی کہ اس نے اچھے تعلقات کی بناء پر ملزم محمد افضال سکنہ لاہور کو 32بکرے مالیتی 8لاکھ روپے خرید کر دئیے جو ملزم نے دو ماہ میں پیسے دینے کا وعدہ کیا ، جومتعدد بار پیسے مانگنے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور اب رقم دینے سے انکاری ہے جس پر اے ایس آئی شاہد حسین نے مقدمہ درج کر لی۔
جبکہ سروس ایریا کلرکہار میں بغیر اندراج تھانہ مزدور رکھنے والے ورکشاپ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سکندر حیات سب انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ نیشنل ورکشاپ سروس ایریا میں سپروائزر ناصر محمود ولد بشیر احمد سکنہ سنگراں نے بغیر اندراج تھانہ عمران علی وغیرہ کو کام پر رکھا ہوا تھا ، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close