اٹک( نیٹ نیوز)اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب شہرمیں گھر میں بغیر نکاح کے 4سال سے لگاتار زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی صباء تنگ آکر انصاف کے لیے ڈی پی او آفس اٹک پہنچ گئی.ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے لڑکی کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقامی سٹی چوکی انچارج کو طلب کرکے فی الفور ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کئی لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک ملزم ضمیر حسین شاہ عرف راجو نے اقراکیا کہ صباء سے 4سال قبل میری موبائل پر دوستی ہوئی تھی شادی کے بہانے میں نے اسے پاس بلالیا اور بغیر نکاح کے اپنے پاس رکھااور حوس کا نشانہ بناتا رہا۔
سفاکی اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزم سید امیر حسین شاہ نے انکشاف کیا کہ بیٹے کے کہنے پر لڑکی کو میں تلہ گنگ سے لے کر آیا تھا.دونوں کی شادی کرانا چاہتا تھا مگر لڑکی کے صحیح پتہ نہ بتانے پر ہم دونوں باپ بیٹا لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ فیصل آباد کی رہاہشی ہے، ملزم ضمیر حسین شاہ عرف راجو سے 4سال قبل فون پر دوستی ہوئی. راجو نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر پاس بلا لیا.جب میں یہاں آ گئی تو باپ بیٹا مجھے دھمکانے لگے اور دونوں مجھ سے زیادتی کرتے رہے.میں.موقعہ پاکر فرار ہوگئی اور ڈی پی اٹک کے پاس پہنچ گئی جنہوں نے بروقت کاروئی کر کے ملزمان کو گرفتا رکر لیا.ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know