چکوال (ڈاکٹر زاہد چوہدری)چکوال محلہ جعفر آباد سے نا معلوم شخص کی 6 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش، امعلوم سخص موٹر سائکل پر سوار تھا اور ضیا الرحمن سکنہ محلہ جعفر آباد کی6 سالہ بچی کو اٹھا کر بائیک پر بٹھا لیا بچی کے ساتھ دیگر موجود بچے خوف سے  بھاگ گئے.  موٹر سائکل سوار نے بچی کو اٹھایا اور فرار ہوگیا.  پولیس کو اطلاع کردی گئی.  جس پر پولیس حرکت میں آگئی حالات خراب دیکھتے ہوئے مذکورہ اغواء کار بچی کو ملت چوک چکوال کے علاقہ میں ایک گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا.  ۔واضح رہے کہ چکوال شہر میں اس سے قبل بھی بچوں کو اغوا کرنے کی متعدد بار کوشش کی جا چکی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اغوا کرنے والا کوئی گروہ پوری طرح سرگرم ہے۔
 انتظامیہ فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لے اور سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کرے تاکہ اس صورت حال پر قابو پایا جا سکے جبکہ والدین بھی اس حوالے سے ہوشیار رہیں اور بچوں کو اکیلا باہر مت نکلنے دیں

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close