چکوال  (شفیق ملک)قصبہ مہرو تھانہ نیلہ کے علاقے میں قتل ہونے والے نوجوان کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ تصدیق حسین ولد نیاز حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں غلام عباس، غلام رضا، کھیتوں سے واپس آرہے تھے اس کا  بھائی غلام عباس چند قدم آگے تھا،ویٹرنری ہسپتال کے پاس پہنچے تو افتخار حسین ولد احمد خان ٹریکٹر پر سوار ہوکر آیا اس کے بھائی غلام عباس کے پاس ٹریکٹر روکا اور للکار کر سیدھا فائر اس کے بھائی پر کیا، دوسرا فائر افتخار حسین نے کیا جس کے نتیجے میں غلام عباس موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا۔
وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے۔ ایس ایچ او نذر حیات نے غلام عباس کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close