گجرات:تھانہ شاہین کے علاقہ میں کالج جاتی ہوئی لڑکیوں کو تنگ کرنے،حراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والے تین اوباش ملزمان گرفتار۔ نازیبا سر گرمیوں میں ملوث آوارہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے تمام ایس ڈی پی اوکو ہدایت جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے عوامی شکایت پر تمام ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والی لڑکیوں کو تنگ اور حراساں کرنے والے اوباش اور آواہ لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آ ئندہ کوئی آوارہ ملزم اس طرح کی نازیبا حرکت کی جرات نہ کر سکے۔ ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین رائے فیاض احمد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ لڑکیوں کو حراساں کرنے والے تین رکنی اوباش اور آوارہ لڑکوں کا گروہ جن میں 1۔ فلک شیر سکنہ ملہو کھوکھر 2۔ امیر حمزہ سکنہ ملہو کھوکھر 3۔ عمر فاروق سکنہ لدھا سدھا شامل ہیں کو گرفتار کرلیااور ان کے خلاف دفعہ 506/25D،ٹیلی گراف کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اور ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

                  ترجمان گجرات پولیس 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close