گوجرخان(محمد نجیب جرال) سکول وین الٹ جانے کے باعث بچے معمولی زخمی ایک شدید زخمی بچی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سنگھوری گاوں میں یادگار سرور حسین شہید کے سامنے تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگھوری کی بچیاں سوار تھیں گاڑی الٹ جانے کے باعث 7 بچے زخمی ہو گئے جن میں عاشر ، زرمینہ ، طیب ، حفضہ ، ایمان ، مریم اور ارج شامل ہیں۔
تمام بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونے والی طالبہ ارج کوراولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی نمبری آر آئی ایس 1106جس کو ڈرائیور اکرام ولد پرویز چلا رہا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.