مورچوں پہ ڈٹے میرے ان جوانوں کو عید مبارک جنہوں نے اپنے وقت سے لیکر اپنی جانوں تک کو وطن عزیز کی خاطر گروی رکھ دیا 
افغانستان کے کہساروں میں پاکستان اور افغانستان کی بقا کہ جنگ لڑتے ان افغان مجاھدین کو عید مبارک جو تاریخ میں طاغوتوں کے سب سے بہترین شکاری ثابت ہوئے
کشمیر کی برف پوش چوٹیوں پہ چند مٹھی خشک چنے اور چند کھجوروں کے ساتھ کئی کئی دن لڑنے والے لشکر طیبہ ، حزب اور جیش کے ان مجاھدین کو عید کی خوشیاں مبارک جو وطن عزیز سے دور کشمیری بہنوں کی آواز پر لبیک کرتے ہوے آٹھ لاکھ فوج سے ٹکرا گئے 
میرے ان پردیسیوں کو عید مبارک جو اپنے خون پسینے کی کمائیوں کے ذرئعے پاکستان کی معشیت کو کسی نا کسی طرح دھکیل رہے ہیں 
میرے ان پختونوں کو عید مبارک جو ٹی ٹی پی سے لیکر پشتین تک ہر فتنے کے مقابلے کے لئے تیار نظر آتے ہیں 
ان دوستوں کو عید مبارک جن کے ساتھ میرے جن لمحوں کے تعلقات رہے وہ سب لمحے مجھے صدیوں کی طرح یاد ہیں اور آج وہ سب رب کی جنتوں میں بسیرا کرچکے ہیں 
میرے گمناموں کو عید مبارک جن کی زندگیاں گمنامی میں گزر گئیں جن کی آٹھ آٹھ نو نو عیدیں اپنے گھر والوں سے دور گزر گئیں جن کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ مہینوں بعد گھر والوں سے بات کرنے کا موقع مل جائیں ، وہ جو چلتے ہیں تو طوفان اٹھا دیتے ہیں ، جن کا ایک قدم دشمن کے ہزار قدم پہ بھاری ہوتا ہے ، جن کی خاموشیاں سناٹوں سے زیادہ ہوتی ہیں ، جو غائب ہونے پر آئیں تو جنات بھی شرما جائیں ، جن کی ضرب برق سے تیز ، مگر وہ ہر قسم کی پہچان سے محروم ، ہر اعزاز سے محروم چپ چاپ زندگیاں ہار جاتے ہیں 
میری ان ماؤں بہنوں کو عید مبارک ، جن کے بیٹے ، بھائیوں ، سہاگوں کی صرف وردیاں انکے ساتھ موجود ہیں 
سوشل میڈیا پہ اسلام و پاکستان کی جنگ لڑتے ان تمام بچوں بچیوں کو عید مبارک جو مجھے بچوں کی طرح ہی عزیز ہیں 
میرے ان قابل فخر دوستوں کو عید مبارک جن کی دوستیاں قابل فخر ہیں ، جن کا مجھ پر اعتماد اس قدر ہے کہ میرے ہر غلط قدم پر بھی وہ جان جاتے ہیں کہ یہ قدم ایک سہی ضرب لگانے کو پیچھے ہوے ہیں ، جو فیصلوں کی ناپسندیدگی کے باوجود اس میں موجود حکمت کی بو محسوس کر لیتے ہیں 
میرے ان دوستوں کو بھی عید مبارک ، جو ناراض ہیں ، غلط فہمیوں کی بنا پر دلوں میں چھپے ہوے بغض رکھے ہوے ہیں مگر کھل کر بات کرنا نہیں چاہتے ، انکو بتانا چاہتا ہوں کہ واللہ میرا دل ہر قسم کی منافقت و بغض سے پاک ہے 
میری امت مسلمہ کو عید مبارک 
میری قوم کو عید مبارک 
میرے پاکستان کو عید مبارک

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close