ڈھڈیال (ڈاکٹرزاہدچوہدری) ڈھڈیال کے نواحی قصبہ سرال میں مسلم لیگ ن کا بڑا اکٹھ, ،نمبر دار سرال چوہدری امیر نے سرال کے مقام پر یونین کونسل سرال کے مسلم لیگیوں کو ایک شاندار عید ملن پارٹی دی جس میں یونین کونسل سرال کے مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی جبکہ سابق ایم این اے میجر ر طاہر اقبال اور سابق ایم پی اے چکوال چوہدری سلطان حیدر نے خصوصی شرکت کی. ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر ر طاہر اقبال نے کہا جو لوگ کہا کرتے تھے مسلم لیگ ن ہماری ماں ہے اپنی ماں کو چھوڑ کر پتہ نہیں کہاں گئے؟ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جیتے نہیں ان کو جتوایا گیا ہے. ۔


سابق ایم پی اے چکوال چوہدری سلطان حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ ن کی اعلی' قیادت یکجا اور متحد ہے اسی طرح ہر گلی,  محلے, دیہہ اور ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز اور کارکن مطمئن اور اپنے ضمیر کی آواز پر قائم دائم ہیں.ہم نے ووٹ چوری نہیں کیا اس لیے ہمیں کوئی افسوس نہیں. ہم آج بھی مطمئن اور اپنے ضمیر کے ساتھ کھڑے ہیں. مسلم لیگ ن کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی آج کل تو یہ حال ہے یہ خود تو ترقیاتی کام کروا نہیں سکتے الٹا ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر اب عوام کو اس قدر شعور آچکا ہے کہ ایسی حرکتیں کرنے سے یہ الٹا عوام کے سامنے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں.  عوام کو کوئی ریلیف نہ دے سکنے والی  موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہوگا. ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن سرال کے رہنما اور سابق ممبر ضلع کونسل چکوال سلیم مرتضی' نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی طور پر یا برادری ازم پہ جہاں بھی جاتے ہیں وہ تمام تر اکٹھ علاقہ کی فلاح اور مفاد کے لیے ہوتے ہیں اور ان کو سیاسی رنگ دینا سرا سر غلط ہے باقی مسلم لیگ ن ایک ایسی جماعت ہے جسے توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جا چکی ہے مگر کسی کو کامیابی نہیں ہوئی.  ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ تھا ہے اور رہے گا.۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close