ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) پادشاہان گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائی  سکول میں استانی کا چھٹی کلاس کی طالبہ پر وحشیانہ تشدد,  اتھری استانی کے تشدد سے سر میں شدید چوٹ آنے سے بچی ہمیشہ کے لیے ذہنی معذور بن گئی ہیڈ انجری کی وجہ سے رباب نامی بچی چلتے چلتے اچانک گر جاتی ہے . غریب والدین بچی کے علاج اور انصاف کے لیے دربدر دھکے کھانے پر مجبور,  تھانے میں درخواست دینے پر بچی کے والد پہ دباؤ ڈال کے صلح نامہ لکھوا لیا گیا۔ 
سوال یہ ہے کہ اس گھناؤنے واقعہ کو ہوئے چار ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے کیا ہمارے ادارے اور انتظامیہ سو رہی ہے,  کون ان اداروں اور انتظامیہ کو غفلت کی اس نیند سے جگائے گا ؟
 مٹ جائے گی خلق خدا... تو کیا انصاف کرو گے 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close