ڈھڈیال(ڈاکڑزاہدعباس چوہدری) پادشاہان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بچی پر مبینہ طور پر تشدد کا معاملہ,  سیکریٹری محکمہ تعلیم لاہور اور وزیر اعلی' پنجاب کے نوٹس لینے کے بعدہفتہ کے روز سکول میں محکمہ تعلیم چکوال کے سی ای  او نے باقاعدہ انکوائری کی جس میں متاثرہ بچی,  اس کے والدین, معززین علاقہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کے علاوہ سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے شرکت کی.  جبکہ ویڈیو بنانے والے کاشف نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا. 
اس موقع پر سی ای او چکوال نے تمام معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد طالبہ رباب کے والدین سے پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو بچی کے والدین نے کہا کہ ہم بچی کا علاج چاہتے ہیں کسی کے خلاف کاروائی نہیں چاہتے جس پر محکمہ تعلیم چکوال کے سی ای او نے بچی کا علاج کروانے کی یقین دہانی کروائی واضح رہے کہ مذکورہ معاملے کی خبر سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے دی تھی جس پر وزیر اعلی' پنجاب اور سیکریٹری تعلیم لاہور نے فوری طور پر کاروائی کا حکم صادر فرمایا.اس حوالے سے اس انکوائری کے بعد مزید دو انکوائریاں اور بھی  ہونگی۔

تازہ ترین؛
پادشاہان بچی پر مبینہ تشدد کا معاملہ سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کی خبر پر ایکشن کے بعد انکوائری محکمہ تعلیم کے سی ای او ایجوکیشن چکوال نے ہیڈ مسٹریس اور  دو ٹیچرز  کو معطل کرنے کا حکم دے دیا,  میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم تمام تر کاروائی میرٹ پر کی گئی سی ای چکوال کی صحافیوں کے دو رکنی وفد سے گفتگو تفصیلات کے مطابق  کل یعنی سوموار کے روزسینئر صحافی فیصل اعوان اور سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری پر مشتمل دو رکنی صحافتی وفد نے سی ای او ایجوکیشن چکوال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔


.  ملاقات میں پادشاہان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ہونے والی انکوائری کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تمام تر معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد میرٹ پہ کاروائی کر دی گئی ہے. اور 20 جولائی کے آرڈر میں ہیڈ مسٹریس اور دو ٹیچرز کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ  میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے.  سی ای او ایجوکیشن چکوال نے مزید بتایا کہ مذکورہ انکوائری کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب,  سیکریٹری محکمہ تعلیم لاہور,  چیف سیکرٹری پنجاب ڈی سی چکوال  اور متعلقہ اداروں کے علاوہ بچی کے والد اظہر عباس کو ارسال کر دی گئی ہے.  اس موقع پر سینئر صحافی فیصل اعوان اور سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے میرٹ پر کاروائی کرنے پر سی ای او ایجوکیشن چکوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close