چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) چوآ سیدن شاہ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔بھیرہ سے چوآ سیدن شاہ شیرازی ملک پوائنٹ پر دودھ گاڑی نمبری آر آئی ایس2189کے ذریعے سپلائی کیاجا رہا تھا کہ محکمہ فوڈ کے انسپکٹرز محمد امتیاز،ارسلان اشرف، خضر شریف نے گاڑی کو روک کر دودھ کا سیمپل لیا اور موقع پر دودھ میں پانی اور کیمیکل کی مقدار ذیادہ پائی گئی۔ جس پر محکمہ فوڈ نے گاڑی میں موجود 1000لیٹر سے زائد دودھ کو بائی پاس کٹاس پر ضائع کر دیا۔ دودھ شیرازی ملک پوائنٹ مین بازار چوآ سیدن شاہ پر آج فروخت کیا جانا تھا۔ یاد رہے کہ شیرازی ملک پوائنٹ کے خلاف عوام کی شکایات کے پہلے بھی انبار ہیں۔ یہ ملاوٹ مافیا عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ناقص دودھ مہنگے داموں فروخت کر کے شہریوں اور بچوں میں بیماریاں بانٹ رہے تھے۔ چوآ سیدن شاہ کی عوام نے محکمہ فوڈ اتھارٹی چکوال کی ٹیم کو اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close