سیالکوٹ(سعدیہ شاہ سے)سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کار سوار ڈاکوؤں نے ناکہ پر کھڑے پولیس کے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل عنصر جاوید شھید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 


پولیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے تعاقب کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close