پادشہان (نمائندہ چکوال پوسٹ)پادشہان میں آج سہ پہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک بڑا اکٹھ ہوا.یہ اکٹھ سنئیر کارکن کاشف ابرار منہاس کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا. اس موقع پر چوہان کی معروف شخصیت مہتاب جٹ  نے بهی پی ٹی آئ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا. اس موقع پر نظریاتی کارکنان نے حلقہ این اے 64 کے منتخب اراکین اسمبلی سے پر زور مطالبہ کیا کہ یو سی پادشہان میں ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جائے. ۔





ان کا کہنا تها کہ سوا سال ہو چلا ہے مگر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہو سکے.اس موقع پر کارکنان کی طرف سے کاشف ابرار منہاس کی خدمات کو سراہا گیا کہ وہ قریباً بیس سال سے پارٹی کو یہاں مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں. کارکنان کا کہنا تھا کہ کاشف ابرار منہاس کی قیادت میں جلدضلعی قیادت سے مل کر آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا. اس اکٹھ میں یوسی پادشہان کے تمام دیہات سے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close