چکوال (عبدالغفار پارس) محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کا بلدیہ کلرکہار کے آفس میں کامیاب چھاپہ، چیف آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ کلرکہار ملک محمد علی نے موضع منارہ کے رہائشی ملک عبدالغفار ولد فضل حسین نامی شخص سے کمرشل نقشہ کی منظوری کیلئے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی اور جب وہ رشوت کی رقم وصول کررہا تھا تو سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن چکوال امجد شہزاد نیاپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کرلئے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close