چکوال(نذر حسین عاصم) ایڈیشنل سیشن جج چکوال حسنین رضا نے تھانہ نیلہ کے مشہور مقدمہ قتل میں نامزد دونوں ملزمان کو با عزت بری کر دیا مرکزی ملزم قمر عباس کی طرف سے پیروی سینٸیر فوجداری قانون دان سابق صدر چکوال بار ملک عبدالجلیل ایڈووکيٹ اور میڈیا کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ بار چکوال محمد آصف ملک ایڈووکيٹ نے کی جبکہ ہمراہی ملزم جہان خان کی طرف سے پیروی سابق جواٸنٹ سیکرٹری چکوال بار راجہ حق نواز جنجوعہ ایڈووکيٹ نے کی ملزمان قمر عباس اور جہان خان سکناۓ منگوال  پر الزام تھا کہ انہوں نے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر عدنان اشرف سکنہ منگوال کو رات کے وقت گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ماڈل کورٹ چکوال کے جج ایڈیشنل سیشن جج چکوال حسنین رضا نے شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد فریقين کے وکلا کی تفصیلی بحث سماعت کی اور دونوں ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close