چکوال(ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری) کسی منشیات فروش کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی,  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار اے ایس پی چکوال ماہم خان نے تھانہ ڈھڈیال میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فم کسر سے انیس نانی منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے مجھ سمیت پوری ٹیم ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان اور دیگر اہلکاروں نے بھرپور محنت کی ہے.  منشیات فروش انیس کا بہت بڑا نیٹ ورک تھا ۔اس نے اپنی رہائش گاہ کے چاروں اطراف مانیٹرنگ کرنے کے لیے کیمرے لگا رکھے تھے اور اس منشیات فروش کا مخبری کا نیٹ ورک اتنا وسیع تھا کہ چک بیلی روڈ پر پولیس کی گاڑی جاتے ہی اسے اطلاع ہو جاتی تھی بلا شبہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے,  اس کامیابی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے . ۔

جبکہ انیس نامی منشیات فروش سے برامد ہونی والی منشیات کے حوالے سے بھی انہوں نے میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا. منشیات فروش انیس 3400 گرام چرس, 600 گرام افیون اور 250گرام ہیروئین برامد کی گئی ہے اور الگ الگ مقدمات درج کیے گئے جبکہ یہی منشیات فروش 6 مرتبہ پہلے بھی 9c منشیات کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے.   ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر تھانے میں گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موٹر سائکل فراہم کر دیے گئے ہیں حبکہ ہر تھانے میں پہلے ایک گاڑی ہوتی تھی اب تمام تھانوں کو ایک ایک گاڑی اور فراہم کر دی گئی ہے .  ایک اور سوال کے جواب میں اے ایس پی ماہم خان نے بتایا کہ ہمارے پاس نفری کی کمی ہے مگر میں کوشش کروں گی کہ تھانہ میں دو تین لیڈیز پولیس اہلکار موجود رہیں تا کہ کسی وقوعہ کی صورت میں متاثرہ خواتین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close