سُور کی تصاویر، کرسمس، نیو ائیر، ہیلووین، ویلینٹائن،اور اپریل فول جیسے تہواروں کے تذکرے پر پنجاب حکومت نے بچوں کی ریاضی کی کتاب پر پابندی عائد کردی

سن رائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ یہ کتاب پنجاب کے نامور سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے: نجی پبلیشر کی جانب سے شائع گئی تھی

ڈاکٹر مراد راس کے مطابق ریاضی کی کتابی سیریز پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظورشدہ نہیں جو کہ پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔ سنرائز پبلیکیشنز کی اس کتابی سیریز میں شائع کردہ مواد پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10(5) کی خلاف ورزی ہے۔ سیکشن 10(5) پی سی ٹی بی ایکٹ کے مطابق کوئی بھی اشاعت جو اسلامی و معاشرتی اقدار اور ملکی وقار کے خلاف ہو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی


ڈاکٹر مراد راس نے احکامات صادر کئے کہ نجی پبلیشر فوری طور پر کتابی سیریز کی اشاعت روکے اور تمام تعلیمی ادارے جن میں یہ سیریز پڑھائی جا رہی ہے ان سے یہ کتابیں واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عملدرآمد کی ختمی رپورٹ ارسال کرے۔ 7 روز کے اندر اندر جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں آئی بی آئی ڈی ایکٹ سیکشن 14 کے تحت پبلشر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈاکٹر مراد راس کے مطابق ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں نجی پبلیشر کو دو سال تک قید، کسی بھی قسم کی اشاعت کے حقوق پر 5 سال تک کی مکمل پابندی جیسی سزائیں ہو سکتی ہیں

ڈاکٹر مراد راس نے کتاب پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کتاب میں سُور کی تصاویر موجود ہیں، اسکے علاوہ اس پابندی لگنے والی ریاضی کی کتاب میں مغربی تہذیب کے کرسمس، نیو ائیر، ہیلووین، ویلینٹائن،اور اپریل فول جیسے فضول تہواروں کے نام موجود ہیں، بچوں کے لئے چھاپی گئی بنیادی ریاضی کی کتابوں میں ایسا مواد ہے جو ان کی پرورش پر برا اثر ڈال سکتا ہے
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close