ملک میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی ہیں۔

ملک کے دیگر صوبوں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہورہے ہیں جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close