گزشتہ روز جب پی آئی اے کے طیارے کے تباہ ہونے کی خبر سامنے آئی تو بھارت انتہا پسند کھل کر سامنے آگئے، چھوٹی ذہنیت والے بھارتی قوم پرست سوشل میڈیا پر جشن منانے لگے اور طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے لگے۔

دنیا بھر کے صحافی اور خبر رساں ایجنسیاں طیارہ حادثے پر ٹویٹ کرتی رہیں جبکہ ہندوتوا کے حامی شدت پسند بھارتی اس حادثے پر خوشی مناتے رہے۔ انتہا پسند بھارتیوں کا یہ رویہ دیکھ کر دنیا حیران تھی کہ کیا ان لوگوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔




گزشتہ روز پی آئی اے کے کریش ہونے والے طیارے میں 90 سے زائد لوگ سوار تھے جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوزکر چکی ہے،اس بدقسمت طیارے میں سوار کچھ لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔طیارے میں شہید ہونے والے مسافروں میں پاک آرمی کے دو افسر میجر شہریار اور لیفٹیننٹ بالاچ میر بھی شامل تھے۔


اس طیارے نے لاہور سے ایک بج کر2 منٹ پر اڑان بھری جبکہ طے شدہ وقت2 بج کر 45 منٹ پر لینڈ ہونا تھا مگر لینڈنگ سے کچھ لمحے پہلے فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں رہاشی بستی پر جا گرا جس سے 19 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close