چین کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے عوام کی مدد کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ سیلاب میں پھنسے شہریوں کی جان بچانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
چین کے جنوب مغربی علاقوں میں رات گئے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئےجب 21 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد افراد مقامی ریسٹورنٹ میں پھنس گئے جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ امدادی کارکنوں نے ساڑھے سات ہزار افراد کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know