تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ )سردار غلام عباس خان نے چکوال کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچادی این اے 64 اور این اے 65 میں ہمارے دوستوں کو توڑنے کی کوشش ہو رہی ہیں  اب دما دم مست قلندر ہوگا ۔

گجرات والوسمجھ جاؤ کلرکہار ریسٹ ہاؤس میں بیٹھ کر تمھارا ملازم  فنڈز کا لالچ دے کر ہمارے دوستوں کو گمراہ کر رہا ہے تو میں ان کو بتا دوں کہ ہم نے آپ کو ووٹ ڈالیں ہیں فنڈز پر ہمارا حق ہے۔

 اگر آپ نے ہمارے ہی  دوستوں کو توڑنا ہے تو پھر تیار ہو جاؤ مجھے جس طریقے سے ایک وراثتی زمین کے مدار میں پھنسا کر نااہل کیا گیا وہ سب کو معلوم ہے میں آنے والے دنوں مین بہت سے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا ۔

ضلع چکوال کی انتظامیہ مہرہ نہ بنے اور استعمال نہ ہوں برداشت کی حد ہوتی ہے ایسا نہ ہو کہ برداشت جواب دے جائے میرے دوست میرا اثاثہ ہے مجھے گجرات والوں نے مایوس کیا ہے انشاللہ جلد بلکسر کے مقام پر اکٹھ کر کے آیندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کروں گا۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close