تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں 16 سالہ بیٹے نے بوڑھے باپ کو سر میں اینٹیں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔



لاہور کے علاقہ بند روڈ کا رہائشی 60سالہ محمد علی کرونا کی وبا کے باعث بے بیروزگار ہوا اس نے تو بھیک مانگنا شروع کردی جس کی بیٹے کی رنجش کی۔ بیٹے نے باپ کو کئی بار روکا لیکن باپ نہ رکا۔

مقتول محمد علی کی اہلیہ کے مطابق مقتول 4 بچوں کا باپ تھا جو ایک گودام پر کام کرتا تھا لیکن کرونا کی وبا کے باعث وہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بھیک مانگنا شروع کردیا۔ بیٹا منع کرتا تھا مگر وہ باز نہ آیا جس پر دونوں باپ بیٹوں میں جھگڑا رہتا تھا۔

والدہ کے مطابق ہم رات کو باہر صحن میں سوئے تھے کہ بیٹے نے کمرے میں باپ کو قتل کرکے ہمیں کہا کہ میں نے مارڈالا ہے۔قتل کی رات محمدعلی کا سولہ سالہ بیٹے ریاض سے اسی بات پر جھگڑا ہوا اور صبح سوتے میں ریاض نے باپ کو سر پر اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close