چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے) تھانہ چوآ سیدن شاہ میں صبح اطلاع ہوئی کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دوالمیال چوک کے قریب میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ جس پر تھانہ چوآ سیدن شاہ پولیس ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر راجہ خان زمان ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زراعت بلوچ کی نگرانی میں موقع پر پہنچی۔ وقوعہ میں پولیس کو تضاد نظر آیا۔

 ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر جب راجہ خان زمان ڈی ایس پی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وقوعہ کی تحقیق کا آغاز کیا اور انکے ہمسائیوں سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس یاسر عرفات کے گھر پہنچی جس پر یاسر عرفات کی ساس اوربھابی نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا اور بتایا کہ ہمارا گھریلو مسئلہ تھا یاسر عرفات میرا گھر جوائی ہے اور میری بیٹی صباء سے شادی شدہ ہے عرصہ دس سال سے میرے گھر میں ہی رہائش پذیر ہے۔ جبکہ میرا بیٹا اللہ دتہ جو کہ میری بھتیجی سے شادی شدہ ہے وہ بھی ہمارے گھر میں ہی رہتا ہے اللہ دتہ کی بیوی میری بہو اور میری بیٹی صبا ء آپس میں اکثر لڑتی رہتی ہیں۔ جس پر تیش میں آکر میرے جوائی یاسر عرفا ت نے خود کو اور بیوی کو ٹانگوں اور پاؤں پر فائر مار کر زخمی کر دیا۔

 اس واقعہ کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے یاسر عرفات، اسکی بیوی صباء کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرے گی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او چکوال محمد بن اشر ف، ڈی ایس پی راجہ خان زمان، ایس ایچ او زراعت بلوچ، سب انسپکٹر عامر شہزاد اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعہ کو جھوٹا وقوعہ اور من گھڑت کہانی بنا کر علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا گیا ہے ان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close