![]()
اسرائیل کے 3 لڑاکا طیارے مار گرانے والے پاکستان ایئر فورس کے سابق پائلٹ سیف الاعظم گزشتہ روز بنگلہ دیش میں انتقال کر گئے، وہ واحد فائٹر پائلٹ ہیں جنہوں نے 4 مختلف فضائی افواج جن میں پاکستان، اردن، عراق اور بنگلہ دیش شامل ہیں میں خدمات سرانجام دیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیف الاعظم جو سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے دو بار سربراہ بھی رہ چکے ہیں، علالت کے باعث ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپٹل میں زیرعلاج تھے اتوار کے روز انتقال کر گئے۔
اسی سالہ تاریخی پائلٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال میں آخری سانس لی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش نے ایک بیان میں ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے گہرے صدمے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سیف الاعظم 1941 میں بنگلہ دیش کے شہر پبنا میں پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 1996 تک بنگلہ دیش کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔سیف الاعظم نے 1960 سے 1971 تک پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) میں 1979 تک خدمات انجام دیں۔ وہ ایسے منفرد پائلٹ بھی ہیں جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ اور 1967 میں تیسری عرب۔ اسرائیل جنگ کے دوران دو مختلف فضائی افواج یعنی بھارت اور اسرائیل کے جنگی طیاروں کو تباہ کیا تھا۔ اپریل 1961 میں پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ کی حیثیت سے امریکہ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد امریکی فضائیہ (یو ایس اے ایف) نے سیف الاعظم کو ‘ٹاپ گن’ ایوارڈ سے نوازا۔
سیف الاعظم کے علاوہ آج تک دنیا میں کسی اور پائلٹ کے پاس سب سے زیادہ اسرائیلی طیارے مار گرانے کا اعزاز نہیں۔ انہیں2001 میں یو ایس اے ایف نے دنیا کے 22 ‘زندہ شاہین’ میں شامل کیا تھا۔اسی سالہ تاریخی پائلٹ
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know