کراچی: ماضی میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لوگوں کو زیادہ دیر تک روکے رکھنے کے لیے حملہ آور اپنے ساتھ خشک میوہ جات لاتے تھے لیکن کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے جوس کا ایک بڑا ڈبہ ملا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بیگز میں صرف اسلحہ تھا۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد  ایک ہی مرتبہ شدید حملہ کرنا چاہتے تھے، ان کا بظاہر زیادہ دیر قیام کا منصوبہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے ساتھ نجی کمپنی کا  جوس کا ایک ڈبہ لائے تھے، اس کے علاوہ بیگز میں سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی ۔اوپردکھائی دینے والی تصویر میں جوس کیساتھ ایک سبز  محلول کی بوتل بھی دکھائی دے رہے ہیں جس میں ممکنہ طورپر پٹرول ہوسکتا ہے یا پھر کوئی اس میں بھی شربت بھر کر ساتھ لائے ہوں گے تاہم ابتدائی طور پر بوتل میں موجود شربت کی نوعیت کے بارے میں اطلاعات نہیں مل سکیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close