میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔ حسن نثار پی ٹی آئی کی حمایت پر خود کو گالیاں دیتے ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہ اکہ میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔۔۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں، میرے جیسا تو کوئ احمق امید پرست تھا ہی کوئی نہیں۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھے، مجھے کہا گیا کہ یہ خوابوں کی آدمی ہے۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں بے نظیر اور نوازشریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھرا ہے، دوسری چھری ہے، ایک کھڈا ہے تو دوسری کھائی ہے۔ ان سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔

حسن نثار نے تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ یہ پہلی بار اقتدار دیکھ رہے ہیں، اگر یہ دوچار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے کرکٹ کا کیا پتہ؟ مجھے عمران خان کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ پاپولر آدمی ہے۔

ایک سوال پر کہ ن لیگ نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کا اعتراف کریں اور مستعفیٰ ہوجائیں، اس پر حسن نثار نے کہا کہ میرا عمران خان سے لینا دینا نہیں، 20 سال سے جان پہچان ہے لیکن ن لیگ والوں کو کہیں کہ پہلے اپنی کرپشن کا اعتراف کریں۔ یہ جتنے ٹی ٹی کپور ہیں، یہ کمیشنیں، کک بیکس ہیں، چھاچھ تو بولے چھلنی بھی بولے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close