آج پشاور تھانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ انسان کب غدار ہو جاتا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ پشاور تھانے میں ایک آدمی کو لایا جاتا کہ اس نے پولیس کو گالیاں دیں. ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اگر واقعی اس نے ایسا کیا ہے تو قانونی کارروائی کی جاتی۔

 خان صاحب کی لاڈلی اور تبدیلی زدہ پولیس نے پہلے اس شخص پر سخت ترین تشدد کیا. پھر اس کی برہنہ حالت میں ویڈیو بناتے رہے.۔

او بھائی قانون کیا ہے.... بڑے چور لٹیرے جناب اس ملک کی عدالتوں میں ایسے آتے ہیں جیسے فاتح ہوں، نہ کوئ ہتھکڑی، بہترین جیلیں، بیمار ہیں تو بیرون ملک علاج اور عام آدمی کے لئے یہ کچھ جو آج ہوا.۔

اب مجھے بتائیں کہ وہ عامر نامی بندہ معاشرے میں کیسے رہے گا. اسے نہ تو گھر کا چھوڑا ہے نہ باہر کا. جنگل جتنا قانون عام آدمی کے لئے اس ملک میں نہیں ہے. اب وہ آدمی خودکشی نہ کرے تو کیا کرے.۔

میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ خدارا اس کا نوٹس لیں اور زمہ داراوں کوسخت سزا دیں. ۔
ملک ذیشان عباس

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close