چکوال (صفی الدین صفی سے)اسسٹنٹ کمشنر مظفر مُختار نے ڈھوک آجڑی کے قبضہ گروپ سے مفیدِعام رقبہ واگزار کرا کے دو افراد امتیاز اور دوریز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حُکم دے دیا جبکہ نمبردار غلام رسول بھٹی کو قبضہ گروپ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نمبرداری سے فارغ کر دیا ۔

اے سی کے حُکم پر نائب تحصیلدار راجہ آفتاب خالدنے ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن ملک عبدالقیوم اور بھاری نفری کے ہمراہ قبضہ شدہ پلاٹ پر بنائی گئی چاردیواری اور نصب گیٹ توڑ دیا اور سرکاری زمین واگذار کروا لی ۔

علاقہ مکینوں نے اے سی چکوال مظفر مختار کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیشہ ایسے افسران تاریخ اور عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ 
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close