بکھاری کلاں (قیصربخاری سے)بکھاری کلاں نیو کوٹیڑہ درندہ صفت باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کی عزت تار تار کر دی۔مسمات نسرین بی بی زوجہ محمد خورشیدِ ساکن نیو کوٹیڑہ بکھاری کلاں نے چوکی بلکسر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی شادی بائیس سال قبل مسمی محمد خورشید ولد محمد یعقوب سے ہوئی جس سے میری تین بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔
میری بیٹی مسمات مریم بی بی جس کی عمر تقریباً سولہ سال ہے نے مجھے بتایا کہ رات کو اس کا والد محمد خورشید اسکو جگا کر چھت پر لے گیا اور چھت پر لے جا کر زبردستی اسکے ساتھ زنا کیا اس سے قبل بھی میں نے اپنے خاوند کو اپنی بیٹی مریم بی بی کے ساتھ کئی دفعہ قابل اعتراض حالت میں دیکھا ہے لیکن عزت کی وجہ سے خاموش رہی
آج میرے خاوند نے میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا کرکے سخت زیادتی کی ہے۔
میں اپنی بیٹی مریم بی بی کے ہمراہ چوکی بلکسر آئی ہوں اور درخواست دے رہی ہوں کہ میری بیٹی کا میڈیکل کرایا جائے اور میرے خاوند محمد خورشید درندہ صفت انسان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے انچارج چوکی بلکسر بدر منیر نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know