مظفرگڑھ کےنواحی علاقہ روہیلانوالی میں دولہے کی بارات بغیر دلہن تھانے پہنچ گئی۔مظفرگڑھ ،رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ خادم نے دولہے اللہ بچایا سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ دولہا بارات سمیت تھانہ سول مظفرگڑھ پہنچ گیا۔
دین پور کے رہائشی مزدور اللہ بچایا کیمطابق خادم حسین نامی شخص نے اسکا رشتہ روہیلانوالی طے کرایااور روہیلانوالی میں لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت بھی کرائی۔
رشتہ طے ہونے پر دلہا اللہ بچایا ویگن بھر کے بارات لیکر دلہن کے گھر روہیلانوالی پہنچ گیامگراللہ بچایا کا دلہا بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا ۔ فراڈئیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بناکر رفوچکر ہوگیا۔
گھنٹوں فراڈئیے اور نکاح خواں کا انتظار کرنے والی بارات تھانہ سول لائن پہنچ گئی۔تھانے پہنچنے والے دولہے کا کہنا ہے کہ یا تو پولیس اسکے پیسے واپس کرائے یا کسی لڑکی سے شادی کرادے۔
پولیس کیمطابق درخواست موصول ہوگئی اور معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
وزیر احمد ملک دن نیوز مظفرگڑھ جتوئی 03007334898
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know