سن 1965 کی جنگ میں جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کے ہُنر کا خوبصورتی سے مظاہرہ کرنے والے پاک فضائیہ کے جانباز ہیرو ایم ایم عالم کا84واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے۔
ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ انکا پورا نام محمد محمودعالم تھا۔ انہوں نے ثانوی تعلیم 1951ء میں سندھ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈھاکہ سے حاصل کی۔ 1952 میں ایئرفورس میں بھرتی ہوئے اور 2 اکتوبر 1953ء کو کمیشنڈ عہدے پر فائز ہوئے۔
پاک فضائیہ کے لٹل ڈیگن نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، انہوں نے سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ کے اندر اندر پانچ بھارتی ہنٹر طیاروں کو زمین بوس کردیا جن میں سے چار طیارے صرف تیس سیکنڈ میں ایم ایم عالم کا شکارہوئے، اس ناقابل فراموش کامیابی نے دشمن کا غرور نہ صرف خاک میں ملایا بلکہ ایک تاریخی اہمیت بھی حاصل کی۔
پاک فضائیہ کے اس درخشندہ ستارے کو ان کے اس عظیم کارنامے پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کردیا اور ایف 86 لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know