اسکاٹ لینڈ میں چاقو کے وار کرکے چھ افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق قرنطینہ میں تنہائی کا شکار ہونے کے باعث ملزم کا ذہنی توازن خراب ہوگیا تھا۔

برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے جمعہ کو گلاسکو میں چھ افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کی تصاویر اور دیگر شناختی تفصیلات جاری کی ہیں۔ یاد رہے ملزم کو پولیس نے گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام بدرالدین عبداللہ آدم بتایا ہے اور اس کی عمر 28 سال کےقریب ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کا پس منظر دہشت گردی نہیں بلکہ اور ملزم کے ذہنی توازن کی خرابی ہوسکتی ہے۔ وہ کرونا کی وجہ سے ایک ہوٹل میں کئی ہفتوں سے تنہا رہا تھا مگر وہاں خوش نہیں تھا۔

ملزم سوڈان سے فرانس اور وہاں سے گلاسکو آیا مگر حکام نے نئے قواعد کے تحت اسے بھی دیگر پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے ساتھ مخصوص ہوٹل میں ٹھہرایا۔

ہوٹل میں اس کے ساتھ رہائش پذیر سراج نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہوٹل میں دوسرے پناہ گزینوں کے شور شرابے کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور اس نے کئی بار کہا کہ وہ ان پر چاقو سے حملہ کرے گا۔ سراج نے ملزم کے بارے میں ہوٹل انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close