کراچی :کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ایک کلک پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کی جاسکتی ہے۔
سوشل ميڈيا کےاس دورميں جہاں ایک جانب لوگوں کیلئے شاپنگ میں آسانی ہوگئی ہے تو دوسری طرف آن فراڈ بھی عام ہوگیا ہے۔پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین حال ہی میں آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں جس کی تفصیلات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی۔اداکارہ کا کہناتھا کہ انہیں ایسا پارسل ملا جس کا انہوں نے آرڈر ہی نہیں کیا اور اس میں سے استعمال شدہ کمبل نکلا۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ ایک آن لائن جعلی پارسل ملا ہے جو کہ انہوں نے آرڈر نہیں کیا تھا اور انہوں نے بے دھیانی میں اس کے پیسے بھی ادا کر دیے۔اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا ایسا کوئی آن لائن پارسل جس پر بھیجنے والے یا فروخت والے کی تفصیل نہ لکھی گئی ہو ہر گز وصول نہ کریں اور اس کے لیے رقم بھی ادا نہ کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know