ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے اینٹی شپ کروز میزائل (اے ٹی ایم اے سی اے) کا تجربہ کامیاب رہا۔ کروز میزائل نے کامیابی سے اپنا آخری ٹیسٹ بھی پاس کر لیا جس میں اسے200 کلومیٹر دور مقررہ ہدف کو نشانہ بنانا تھا۔ ترک دفاعی صنعت کے مطابق جلد ہی اس میزائل کو ترک ہتھیاروں کی فہرست میں شامل کر لیا جائے گا۔
اینٹی شپ کروز میزائل کی فوٹیج ترک دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمِر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل کو ٹیسٹ گراؤنڈ سے لانچ کیا گیا۔
اس میزائل نے 200 کلومیٹر دور مقرر کردہ ہدف کو سمندر میں کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اسماعیل دیمِر نے مزید لکھا کہ 200 کلومیٹر کے لمبے فاصلے تک جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ اینٹی شپ کروز میزائل (اے ٹی ایم اے سی اے) ترک فوج کی ہتھیاروں کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔ویڈیو میں میزائل کے ڈیزائن کے عمل کو بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح روکسٹن نے گزشتہ دہائی کے آخر سے اس میزائل پر کام کیا اور اب اس کا تجربہ کامیاب رہا۔
میزائل بنانے والے روکسٹن کے مطابق یہ میزائل سمندر میں گشت کرنے والی کشتیوں، کورویٹ اور فریگیٹس میں بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور اس کے کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانا بہت آسان ہو گیا ہے۔
|
---|
Related Posts
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع
کراچی. : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی۔ ا[...]
مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبی حیرت انگیز چیز نکل آئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران[...]
لڑکی نے سہاگ رات کو اپنے شوہرکو کیا چیز کھلا دی، پھرکیا ہوا؟
جہلم (چکوال پوسٹ)جہلم کےایک علاقے میںایک نئی نویلی دلہن شادی کی رات ہی گھر سے نقدی اور زیور [...]
۔۔۔۔ ورنہ آپ بھی اِن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں
امریکی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے مابین اگر روزانہ تعلقات میں اُتار آتا رہے تو اس کا منف[...]
شادی کے نام پر فراڈ ؛ سوتیلا باپ بیوپاری بن گیا
سوتیلا باپ محمد سرور دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے بیٹی کی شادی طے کرواتے وقت لوگوں سے لاکھو[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.