چکوال (راجہ عبدالغفار سے)ہسپتال روڈ اور چھپڑ بازار کے ہوٹلوں میں غیر معیاری اور باسی کھانوں کا انکشاف ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی ،تفصیلات کے مطابق متعدد ہوٹلوں اور بازاروں کے اندر لگائے گئے کھانے کے ٹھیلوں پر ناقص اور غیر معیاری کھانوں کی ترسیل جاری ہے اور من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں صفائی کا بھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔
ذرائع کے مطابق ان ہوٹلوں پر باسی کھانے بھی سر عام عوام کو کھلائے جا رہے ہیں بازار کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ان ہوٹلوں پر غیر معیاری اور باسی کھانوں سے اکثر دوکاندار شدید بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم دن کے اوقات میں مجبوراً ان ہوٹلوں سے کھانے کھاتے ہیں اور غیر معیاری اور باسی کھانوں سے پیٹ کی بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ان ہوٹل کے مالکان کو بارہا شکایات کیں مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔
عوامی حلقوں اور مین بازار کے تاجروں نے ڈی سی چکوال اور محکمہ فوڈ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ ان تمام ہوٹلوں اور بازار میں لگے ٹھیلوں کے کھانے چیک کیے جائیں اور ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش بیچنے اور صفائی کا خاص خیال نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایسے تمام ہوٹلوں کو سیل کیا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know