اسلام آباد: لوگ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے کھانا کار میں منگواتے ہیں اور بل دیئے بغیر بھاگ جاتے ہیں یہ انکشاف اسلام آباد نامی ٹویٹر اکاونٹ پر کیا گیا ہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "اکثر لوگ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے کھانا کار میں منگواتے ہیں اور بغیر بل دیئے بھاگ جاتے ہیں یہ بل غریب ویٹر اپنی جیب سے بھرتے ہیں ایسے لوگوں کو یہ نیچ حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے یہ واقعہ آج سپر مارکیٹ کی ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر ہوا ہے تقریبا 800 روپے کا بل کھا کر بھاگ گئے ہیں"۔
ٹویٹ میں واقعے کی جگہ کا بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویٹر کے بقول "سپر مارکیٹ مسٹر فوڈ , گاڑی کے پیچھے وکیل کے نام کی نمبر پلیٹ لکھی تھی"۔
سوشل میڈیا صارفین اس شرمناک حرکت کی مذمت کررہے ہیں۔
ایک صارف عباس ملک نے ٹویٹ کیا کہ "مجھے یادِ ہے پچھلی بکرہ عید پر میں بکرہ لینے گیا باتوں باتوں میں بکرے والے نے کہا کل ایک گاڑی والا بغیر پیسے دئے بکرہ گاڑی میں ڈال کر بھاگ گیا اس سے میرا دل ٹوٹ گیا.. G-11 کا واقعہ ہے"۔
اکثر لوگ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے کھانا کار میں منگواتے ہیں اور بغیر بل دیئے بھاگ جاتے ہیں یہ بل غریب ویٹر اپنی جیب سے بھرتے ہیں ایسے لوگوں کو یہ نیچ حرکت کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے— Islamabad (@Islaamabad) July 5, 2020
یہ واقعہ آج سپر مارکیٹ کی ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر ہوا ہے تقریبا 800 روپے کا بل کھا کر بھاگ گئے ہیں
ایک اور صارف نے لکھا "حرام صرف سور کھانا ہی نہیں ہوتایہ بھی ہوتا ہے"۔
کچھ صارفین نے پہلے پیسے لینے پھر کھانا دینے کی تجویز دی ہے جب کہ کچھ نے کہا پولیس کو سی سی ٹی وی کی مدد سے ایکشن لینا چاہیے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know