بھارتی اداکار ارشد واثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لیے اپنا گردہ بیچنے پر غور کرنا شروع کردیا۔

بھارتی فلم منابھائی ایم بی بی سی میں سرکٹ کے کردار سے شہرت پانیوالے مسلمان اداکار ارشد وارثی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ اُن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے، ارشد وارثی نے بتایا کہ جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو 64 روپے نکالے ہیں۔

ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ پلیز میری پینٹنگز خرید لیں، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں۔

ارشد وارثی نے مزید لکھا کہ آنیوالے بجلی کے بل ادا کرنے کیلئے وہ اپنا گردہ بیچنیپر غور کررہے ہیں۔

اداکار اشد وارثی نے ایڈانی پاور (ممبئی میں بجلی کی ترسیل کرنیوالی کمپنی)کو لوٹنے والی کمپنی قرار دیا تو ایڈانی پاورنے ارشد وارثی کو یقین دہانی کرائی کہ انکا مسئلہ حل کرلیا جائے گا اور ساتھ ہی ارشد وارثی سے ٹویٹس ڈیلیٹ کرنیکی درخواست کی۔ ارشد وارثی نیدرخواست مان کر کچھ ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔

ارشد وارثی سے قبل اداکارہ تاپسی پنو، ریچا چڈا، ہما قریشی، کویتا کوشک اور ڈینی موریا سمیت دیگر اداکاروں نے بھی اضافی اور بھاری بل بھیجے جانے پر احتجاج کیا۔اداکارہ ہما قریشی نے بھی بجلی کے زیادہ بلز پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پچھلے ماہ 6 لاکھ روپے بل ادا کیا اور اس ماہ 50 ہزار روپے۔۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف بھارتی انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے۔ممبئی کے رہائشیوں کے مطابق ایڈانی پاور نے کرونا کو لوٹ مار کا ذریعہ بنالیا ہے اور بلاجواز بلز بھیج رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close