چکوال(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم نے بھون روڈ پر چوری چھپے لگائی گئی مین پائپ لائن پکڑ لی،پائپ لائن کو بند کر کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی اور چوری چھپے گیس کی مین پائپ لائن لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔

محکمہ سوئی گیس کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم یو ایف جی ٹیم نے سب انجینئر ملک ابرار کی سربراہی میں چھاپہ مارا اورریجنل انچارج سبز علی خان کی ہدایت پر گیس پائپ لائن کو کھود کراسے بند کروادیا۔جبکہ غیر قانونی سوئی گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے۔موقعہ پر سوئی گیس کا ایک غیر قانونی کنکشن بھی لگا پایاگیا۔سپروائزر یو ایف جی ٹیم ملک ظہور الاسلام اور دیگر نے بھی کاروائی میں حصہ لیا۔

یو ایف جی ٹیم کے سربراہ سب انجینئر ملک ابرار نے بتایا کہ سوئی گیس چوری کا مذکورہ سکینڈل بلاشبہ ضلع چکوال کی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے کہ جس میں مین پائپ لائن لگا کر غیر قانونی طور پر گیس چوری کی جا رہی تھی انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے اہلکار بھی گیس چوری سکینڈل میں ملوث ہو سکتے ہیں تاہم ضروری کاروائی کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close