تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی، عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔
تصاویرمیاعلی سے
دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے، جس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 10 میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اور عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close