فرض کی انجام دہی کے دوران موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید  جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون برہان کے قریب ایک گاڑی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے سڑک کے درمیان 
  رکی ہوئی تھی۔جس کی مدد کے لیے موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچے اور اس کی مدد کرنے میں مصروف ہو گئے تاکہ گاڑی کو کسی حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے ۔لیکن پیچھے کی جانب سے غفلت لاپروائی سے  آنے والی ایک اور گاڑی بے  قابو ہو کر "حفاظتی کونوں"کو کچلتے ہوئے ، موٹروے پولیس افسران سے ٹکرائی ۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں انسپکٹر امجد علی موقع پر ہی شہید ہو گئے  ،جبکہ  سب انسپکٹر وحید اللہ    ہیڈ کانسٹیبل اختر علی  اور حادثے میں ملوث  ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور  شدید زخمی ہوے ۔  جنہیں ڈسٹرکٹ  ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال اور پیمز اسلام آباد منتقل کیا گیا  جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اختر علی نے بھی جام شہادت نوش کیا  جب کہ سب انسپکٹر وحید اللہ  اور حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

ترجمان موٹروے پولیس موٹروے زون  انسپیکٹر ثاقب وحید

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close