Latest News


سعودی عرب کے شہرجدہ میں شادی کی پہلی رات دلہن کو گولی مارکر زخمی کرنے والے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عکاظ اخبار کے مطابق مقامی شہری نےاپنی دلہن سے کہا کہ’ وہ اسے سرپرائز دینا چاہتا ہے۔ اپنی آنکھیں بند کرلے۔ دلہن نے آنکھیں بند کیں تو اچانک اس کی گردن پر گولی ماردی جو گردن کے آر پار ہوگئی۔ کافی دیر تک زخم سے خون بہتا رہا‘۔


دلہن نے بتایا کہا کہ ’مجھے اپنے شوہر کی نیت پر ذرہ برابر شک نہیں ہوا کیونکہ اس نے  بیڈ روم کو شمعوں سے روشن کررکھا تھا‘۔  

’گولی مارنے کے بعد شوہر مجھے ہسپتال لے گیا اس دوران اس نے دھمکی دی کہ یہ بیان دوں کہ گولی غلطی سے چل گئی تھی اگر حقیقت بیان کی تو تیزاب ڈال کر جلا دوںگا‘۔

تاہم ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی۔ فوجداری تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ گولی قریب سے چلائی گئی تھی اور اتفاقیہ یہ واقعہ پیش نہں آیا۔ 

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ الزام ثابت ہونے پرعدالت نے سلطان حق کے تحت اسے چھ ماہ کی سزا سنائی ہے۔

اخبار کے مطابق عائلی امور کی عدالت نے نکاح فسخ کردیا۔ اگر آئندہ یہ خاتون اپنے سابقہ شوہر سے شادی کرنا چاہے گی تو نیا نکاح ہوگا۔ 

دریں اثنا انسانی حقوق کی تنظيموں اور سماجی حقوق کے اداروں نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close