تلہ گنگ (نامہ نگار) لاوہ میں سبزی فروٹ اور گوشت کی قیمتیں آ سمان کو چھو نے لگیں ،انتظامیہ کی خاموشی یا نااہلی ؟شہری سراپا احتجاج ۔تفصیلا ت کے مطابق لاوہ وگردونواح علاقوں میں مہنگا ئی کا جن بے قابو ،سبزیاں اور گوشت کی قیمتیں من مانے رٹیس پر فروخت کی جا نے لگا اور پیاز ،ٹماٹر بھی عام آ دمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ۔امتیاز لاوہ ،سیلم نے بتایا کہ لاوہ میں مو ٹا گوشت تین سو جبکہ چھوٹا گوشت چھ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد تاحال لاوہ میں نہ تو انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ دی جا رہی ہے اور نہ ہی مہنگا ئی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقداما ت نظر آ رہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دوکانداروں کو انتظامیہ کی جانب سے کھلی چھٹی دے دی گئی ہے اور اشیا ء کے من مانے رٹیس پر روزمرہ اشیا ء فروخت کی جا رہی ہے اور عوام کو مزید مہنگا ئی میں دھکیلا جا رہا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے اپیل کی ہے کہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی جا ئے کہ اشیاء کی فروخت سرکاری رٹیس پر کروائی جا ئے اور زائد قیمتیں وصول کر نے والوں کیخلاف ایکشن لے کر ہمیں ریلیف فراہم کیا جا ئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close