تلہ گنگ (نامہ نگار) موضع ڈھرنال میں ستر(70) سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ لاوہ کی حدود مو ضع ڈھرنال میں سترسالہ خدا یار ساکن ڈھرنال نے خود کو گولی مار کر زند گی کا خاتمہ کر دیا اور لواحقین غم میں نڈھال ہو گئے ۔معلو م ہوا ہے کہ خدایار ذہنی مریض تھا۔ واضح رہے کہ تلہ گنگ ولاوہ میں خود کشیاں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے زیادہ تر گھریلو پریشانیوں کیو جہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔
علما ء کرام نے کہا ہے کہ خودکشی حرام ہے اور خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ خودکشیوں اسی وقت ہو ں گی جب اسلام سے دوری ہو ، ہمیں نماز اور اپنے پیارے نبی ﷺ کے بتائے ہو ئے راستوں پر عمل کرنا لازم ہے تب ہی ایسے واقعات رک سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close