تلہ گنگ (ایم اے کو ٹگلہ سے ) ضمنی حلقہ این اے 120کی عوام نے شیر کو بھاری کامیابی دلوا کر میاں محمد نواز شریف سے بھرپور محبت کا اظہار کر دیا ،ن لیگ کو گرانے والے خود ہی گر گئے ،اکیلی مریم نواز نے دھرنا پا رٹی کے لشکر کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا،عمران خان اینڈ کمپنی میں صف ماتم بچھ گیا ۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سیلم اقبال ،رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان ،ملک فلک شیر اعوان ،ضلع چیئر مین طارق اسلم ڈھلی اور ملک فیروز دودیال نے میڈ یا بیان میں کیا ۔
مشیرو زیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے این اے 120 کے شیروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ میاں نواز شریف اکیلے نہیں ، عوام انکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ،اگلی بار بھی میاں محمد نواز شریف کی جیت ہو گی اور دھرنا پا رٹی اسی طرح شکست کا ہا ر پہنے گی ۔ 
رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان نے کہا کہ میں میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت کو سلام پیش کر تا ہو ں جن کو وزیر اعظم کے عہدے سے توہٹا دیا گیا لیکن عوام آ ج بھی انکے ساتھ دل وجان سے محبت کر تی ہے ۔ضمنی الیکشن کی کمپین میں ایک طرف قا ئد کی صا حبزادی مریم نواز شریف اکیلی تھی اور مخالفین کا ایک لشکر تھا لیکن عوام نے دھرناپارٹی کے منفی اور اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کر تے ہو ئے مر یم نواز شریف کی الیکشن مہم کا ساتھ دیا اور 17ستمبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر ان قوتوں کو پیغام دیا جو یہ چاہتی ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نا اہل ہے لیکن حلقہ این اے 120کی عوام نے ثابت کیا کہ میاں نواز شر یف اہل ہیں اور ہم بار بار منتخب کریں گے ۔
ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ حلقہ این اے 120کی عوام داد کی مستحق ہے جنہو ں نے میاں نواز شریف کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ انکو منفی ہتھکنڈوں کا بھی سامنا کر نا پڑا اسکے با وجود بیگم کلثوم نواز کو کامیابی دلوائی ۔
ضلع چیئر مین ملک طارق اسلم ڈھلی اور ملک فیروز دودیال نے کہا کہ ان قوتوں کو شکست ہو ئی جو جمہوریت کو ڈی ریل کر نا چاہتی تھیں لیکن عوام آ ج بھی میاں محمد نواز شریف کے دست بازو ہے اور رہے گی ۔مریم نواز شریف اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہو ں نے دن رات ایک کر کے پورے پاکستان سے آ ئے ہو ئے لشکر کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close