کلر کہار(عرفان ملک) کلر کہار پولیس نے ہائی ایس میں دو عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طورپر نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس دلیلپور ذوالفقار حسین ولد کرم داد نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ گشت کلر کہار موجود تھا اسی دوران خیرپور کی جانب سے ہائی ایس نمبریMNP/548 آئی چیک کرنے پر سیٹوں کے نیچے دو عدد گیس سلنڈر سی این جی لگے ہوئے تھے۔ ڈرائیور انور احمد ولد احمد خان سکنہ نصیر پور منڈی بہاؤ الدین کوئی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامہ پیش نہ سکا  جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close