کلرکہار( عثمان اعوان) 12لاکھ کے عوض ایس ڈی او واپڈا کا اپائمنٹ لیٹر لیکر باجوڑ کا نوجوان کلرکہار پہنچ گیا، اصلی ایس ڈی او نے تھانے پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی کا رہائشی بی ایس سی کا طالبعلم سراج نامی نوجوان ایس ڈی او واپڈا کا چارج لینے کلرکہار پہنچ گیا جہاں اس نے اپنا اپائمنٹ لیٹر دکھایا اور کہا کہ میں چارج لینے آیا ہوں جس پر وہاں موجود ایس ڈی او واپڈا نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد رابطہ کیاا تو وہاں سے بتایا گیا کہ اس کا تو کوئی ریکارڈ نہیں جس پر ایس ڈی او کلرکہار نے اس نوجوان کو پولیس تھانہ کلرکہار کے حوالے کر دیا جہاں اس نوجوان نے بتایا کہ اس نے وزارت اطلاعات کے ایک آفیسر کو 12لاکھ روپے دے کر اپائمنٹ لیٹر حاصل کیا تھا اس نے مزید بتایا کہ وہ راولپنڈی میں بی ایس سی فائنل ایئر کا طالبعلم ہے اور راولپنڈی میں ہی عارضی رہائش پذیر ہے۔پولیس تھانہ کلرکہار نے حسب ضابطہ کاروائی مکمل کر لی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close